امریکہ اور غاصب اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ ختم نہیں ہوئی، دشمن مزید کاری وار کے لیے تیار رہے، ایرانی آرمی چیف

27 ستمبر, 2026 18:47

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، لہٰذا دشمن کو طاقتور ایرانی مسلح افواج کی جانب سے مزید کاری اور شدید ضربات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ تہران کی امام علی علیہ السلام افسران اکیڈمی میں منعقدہ پہلے قومی ‘جشنِ سرباز’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو عظیم فتح حاصل کی ہے، اسے بہترین انداز میں محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ جارح دشمن کو اب تک بھاری ضربیں لگ چکی ہیں، تاہم اسے مسلح افواج کے جوانوں کی جانب سے مزید تباہ کن حملوں کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف شہید سید عبدالرحیم موسوی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ باوقار تقریب ان کی عظیم خدمات کی یاد میں منعقد کی گئی ہے جنہوں نے بیرونی استکباری خطرات کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے بے مثال اور اسٹریٹجک اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ حریت پسندوں کے لیے مزاحمت کی علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران ترقی کرے گا: شیخ نعیم قاسم

ایرانی فوج کے سربراہ نے خطے اور پڑوسی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعاون خطے کے لیے ہرگز سلامتی نہیں لا سکتا، علاقائی سلامتی خود خطے کے ممالک کو یقینی بنانی ہوگی۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر خطہ غیر محفوظ ہوا تو اس کے تباہ کن اثرات سب پر پڑیں گے اور ہم کسی صورت خطے کے وسائل پر بیرونی طاقتوں کا تسلط برداشت نہیں کریں گے۔ میجر جنرل حاتمی نے زور دیا کہ امریکہ اور غاصب اسرائیلی حکومت کو خطے سے نکالے بغیر علاقائی سلامتی کا حصول ناممکن ہے اور ان کے انخلاء کا دن اب زیادہ دور نہیں ہے۔

7:52 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔