ایرانی قوم کی استقامت اور مشکل حالات میں رہبرِ انقلاب کا انتخاب اقوامِ عالم کے لیے اہم سبق ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 ستمبر, 2026 14:57

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مشکل حالات میں جس شجاعت اور استقامت کے ساتھ امریکی و اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، وہ اقوام عالم کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ جامعہ خاتم النبیینؐ میں زیارات مقدسہ سے واپسی پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بعد مجلس خبرگان کی جانب سے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو رہبرِ انقلابِ اسلامی منتخب کرنا اور قوم کا اپنے نظام سے وفاداری کا اظہار ایک بے مثال عمل ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کو پھولوں کے ہار پہنانے اور مبارکباد دینے والوں میں آل ڈومکی اتحاد، ایم ڈبلیو ایم اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما بشمول حاجی شاھمراد خان ڈومکی، منصب علی ڈومکی، بخت علی ٹالانی، اللہ بخش سجادی، سید وسیم شاہ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کا انقلابِ اسلامی کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈا شہدائے مقاومت بالخصوص شہید سید علی خامنہ ای، شہید سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحییٰ سنوار کے پاکیزہ خون اور بے مثال قربانیوں سے خاک میں مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ یعنی ایک امت

انہوں نے 8 ستمبر 2026 کو ایران کے فضائی شعبے اور 36 اہداف پر لگنے والی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی غلامی اور دباؤ سے نکل کر برادر ملک ایران کے خلاف ان یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کریں اور آزاد خارجہ پالیسی اپنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطین، لبنان اور یمن کے مظلوموں کے لیے متحد ہو، تاکہ عالمی سطح پر ایک مؤثر اور باوقار کردار ادا کیا جا سکے۔

4:00 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔