طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کو 9 سال قید کی سزا
شیعیت نیوز : پشاور میں کالعدم تنظیم طالبان کو اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کو کڑی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد پر تحریک طالبان پاکستان کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کا سنگین الزام تھا، جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد ہلاک
عدالت نے ملزم پر دہشت گردی اور اسلحہ سپلائی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد اسے 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔







