قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد ہلاک

20 ستمبر, 2026 15:25

شیعیت نیوز : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور ان کی جانب سے عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی اس کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے ان دہشت گردوں نے اغواء، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے وہاں ایک باقاعدہ چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کی گرفتاری غیر آئینی، حکومت مارچ سے ڈر گئی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ٹھکانے سے چھینی گئی 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لی ہیں۔

5:30 شام ستمبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔