فقیہ اہل بیت(ع)، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی انتقال کر گئے
آیت اللہ شبیری زنجانی
شیعیت نیوز : دفتر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے افسوسناک اعلان کیا ہے کہ فقیہ اہل بیت (ع) اور عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی انتقال کر گئے ہیں۔
دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس مرجع عالیقدر کی بابرکت زندگی علمی بصیرت، مسلسل علمی جدوجہد، فقہ اصیل کی حفاظت و ترویج، معارف اسلامی کی نشر و اشاعت، مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اور عوام کی خیرخواہی و خدمت سے عبارت تھی۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ شبیری زنجانی کی رحلت المناک مصیبت اور عظیم خسارہ ہے، آیت اللہ سیستانی
اعلامیے میں اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام مہدی (عج)، حوزات علمیہ، ایران کے عوام اور دنیا بھر میں مرجعیت سے وابستہ افراد اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی ہے۔ دفتر کے مطابق مرحوم کی تشییع جنازہ اور تدفین کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔







