ڈاکٹر صابر ابو مریم کی مفتی گلزار نعیمی سے ملاقات، فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ

20 ستمبر, 2026 15:27

شیعیت نیوز : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے معروف مذہبی اسکالر اور جماعت اہلِ حرم کے صدر مفتی گلزار نعیمی سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں فلسطین سے متعلق امور، خطے کی موجودہ صورتحال اور فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل یکجہتی اور حمایت کے اظہار کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

یہ بھی پڑھیں : قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد ہلاک

اس اہم ملاقات میں طہٰ احمد اور علی حیدر بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

5:27 شام ستمبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔