دشمن کے کسی بھی غلط اندازے کا طاقت سے جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہیں، ایرانی جنرل
محمد کرمی
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران دشمن کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی غلطی کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیاں بے سود، واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے ہماری شرائط تسلیم کرے، میجر جنرل محسن رضائی
کمانڈر محمد کرمی نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہماری تیاری بالکل مکمل ہے۔







