پاک ایران جامعاتی تعاون میں وسعت پر اتفاق، تہران یونیورسٹی میں ‘اقبال لاہوری روم’ کے قیام کی تجویز

19 ستمبر, 2026 18:37

شیعیت نیوز : تہران یونیورسٹی کے سربراہ اور ایران میں پاکستان کے نئے سفیر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔

تہران یونیورسٹی کے سربراہ محمد حسین امید نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور لسانی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جامعاتی و علمی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے کفر مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر اسلحہ فروخت کرنا چاہتی ہے، ایرانی اہلسنت عالم دین

پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور فکری ورثے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تہران میں ’’اقبال لاہوری روم‘‘ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں مصنوعی ذہانت سمیت نئے اور تزویراتی شعبوں میں مشترکہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں قائداعظم یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، کامسیٹس یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب کو تعاون کے لیے اہم جامعات کے طور پر پیش کیا گیا۔

7:31 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔