امریکی طیاروں کی تباہی اب ڈراؤنے خواب سے نکل کر حقیقت بن چکی ہے، محمد باقر قالیباف

19 ستمبر, 2026 11:41

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دور آچکا ہے جب آپ کے جدید ایف-35 اور ایف-15 (F-35 اور F-15) جنگی طیارے تباہ کیے جاتے ہیں اور آپ یہ رپورٹ دینے پر مجبور ہوتے ہیں کہ انہیں محض جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف نے امریکی فوجی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس چیز کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس چیز کو امریکہ کبھی محض ایک خوفناک خواب سمجھتا تھا، وہ اب روزمرہ کی حقیقت بن چکی ہے، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ اسے تسلیم کر لیجیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہیں، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

یاد رہے کہ امریکی دہشت گرد افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے اس سے قبل فضائی، خلائی اور سائبر فورسز کی ایک کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ اب ہمیں اس مفروضے کو بنیاد بنانا ہوگا کہ ہماری فوجی یونٹس کو خودکار نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا، مواصلاتی نظام میں خلل ڈالا جائے گا اور انہیں لمحہ بہ لمحہ ٹریک کیا جائے گا۔

12:36 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔