طاقت اور جبر پر مبنی یک قطبی عالمی نظام ختم ہو چکا ہے، محمد باقر قالیباف
قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ دنیا میں وہ یک قطبی عالمی نظام اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں کوئی ایک فریق طاقت اور جبر کے ذریعے اپنے مفادات منواتا تھا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں لکھا کہ چین اور روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیاسی مفادات کے لیے غلط استعمال کو ویٹو کے ذریعے سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس سے ایک بار پھر دنیا میں قانون کی بالادستی مضبوط ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے یمن پر حملوں میں 1200 سے زائد مساجد مسمار
محمد باقر قالیباف نے کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اس کثیرالجہتی نظام کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے، کیونکہ یک طرفہ طرزِ عمل اور پالیسیاں کسی کے بھی مفادات کے لیے سودمند نہیں ہو سکتیں۔







