توہین امام زمانہ (عج) کے مرتکب ملعون حرامزادے کی گرفتاری، سرجانی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج

18 ستمبر, 2026 08:02

شیعیت نیوز : کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5 ڈی میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی کرنے والے ایک ملعون کو مومنین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، سرجانی ٹاؤن میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے پر علاقے کے مومنین اور عزاداروں نے بھرپور اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ گستاخ کو موقع پر ہی قابو کر لیا گیا اور غیور عوام نے اسے فوری طور پر سرجانی ٹاؤن پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر (FIR) اور مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک

اس بروقت اور جرات مندانہ اقدام پر علاقے کے مومنین نے پروردگار کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اتحادِ مومنین کی بدولت ہی ایسے شرپسند عناصر اور گستاخوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقدسات کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی عقائد سے کھیلنے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

مومنین کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ معاشرے میں حسینیتؑ کا علم ہمیشہ بلند رہے گا اور توہینِ رسالت (ص) و امامت (ع) کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا رہے گا۔ اس کامیاب کارروائی پر علاقے کی فضا لبیک یا حسینؑ اور لبیک یا مہدی (عج) کے نعروں سے گونجتی رہی۔

8:44 صبح ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔