یمن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کو بھاری نقصان، 2 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک یا زخمی

15 ستمبر, 2026 10:46

شیعیت نیوز : یمن میں سعودی عرب سے وابستہ اور طارق صالح کی کمان میں لڑنے والی مزدور (کرائے کی) فورسز کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی ساحل کے علاقے میں حالیہ جھڑپوں کے دوران ان کے کم از کم 2 ہزار اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز کو روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی صورت میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اور یہ چونکا دینے والے اعداد و شمار صرف بڑی جھڑپوں کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میدانِ جنگ سے پسپائی اور فرار کے دوران ان عناصر کو درجنوں میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ممنوعہ علاقے سے گزرنے والا آئل ٹینکر ’ایل گایا‘ بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

سعودی مزدور فورسز کے ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ طارق صالح خود بھی اپنے کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں موجودگی کے دوران براہ راست 18 ڈرون حملوں کا نشانہ بنے، جبکہ دیگر اہم کمانڈ مراکز کو بھی تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یمن کی انصار اللہ فورسز نے گزشتہ دنوں ایک وسیع اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے وابستہ اجرتی فورسز کو شدید ہزیمت سے دوچار کیا ہے اور باب المندب جیسی اہم آبی گزرگاہ سمیت کئی دیگر تزویراتی علاقوں کا کنٹرول کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

11:36 صبح ستمبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔