ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن رضائی
محسن رضائی
شیعیت نیوز : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک اہم پیغام میں انہوں نے قوم اور حکام کو خبردار کیا کہ امریکی صدر کے متضاد بیانات اور اشاروں سے اپنی توجہ نہ ہٹائیں، جہاں ایک طرف وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے اور دوسری طرف بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی کامیاب کارروائی، آبنائے ہرمز میں جدید (MQ-1) ڈرون تباہ
خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ تیل اور آبی گزرگاہوں سے متعلق حالات اور مساوات اب مکمل طور پر تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے اثرات پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوئی بھی کوشش آنے والے اہم واقعات کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ شرائط کی منظوری کے بغیر مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔ بس۔







