سپاہ پاسداران کی کامیاب کارروائی، آبنائے ہرمز میں جدید (MQ-1) ڈرون تباہ
ایم کیو 1 ڈرون
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ چند لمحے قبل ایک جدید ایم کیو-ون (MQ-1) ڈرون کو آبنائے ہرمز کے آسمان پر ٹریک کرکے کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی اے ای اے کے دعوے بے بنیاد، لامرد پر امریکی حملہ صریح جنگی جرم ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
سپاہ پاسداران کے مطابق، یہ اہم کارروائی سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے اس ڈرون کو نشانہ بنانے کا عمل ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے مکمل کنٹرول اور نگرانی میں انجام دیا گیا ہے۔







