امامیہ چیف اسکاؤٹ غیور عباس کا سندھ بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر کا دورہ، سید اختر میر سے ملاقات

12 ستمبر, 2026 12:36

شیعیت نیوز : امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر برادر غیور عباس نے سید اختر میر کو آئندہ تین سال کے لیے دوبارہ صوبائی سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے فروغ، مستقبل کے مشترکہ پروگراموں اور نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے امامیہ اسکاؤٹس کی شاندار کارکردگی اور معاشرتی فلاح و بہبود میں ان کے مثبت اور فعال کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر صہیونی جارحیت، دمشق کے نواح میں دھماکے

بعد ازاں امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس نے ہیڈکوارٹر کے مختلف حصوں اور وہاں موجود سہولیات کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس اہم ملاقات اور دورے کے موقع پر اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر (اے ایل ٹی) برادر اشفاق منگی اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کراچی برادر کونین مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

1:36 شام ستمبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔