سپاہ پاسداران کا "نصر 2” آپریشن: شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ

17 جولائی, 2026 22:19

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کے گیارہویں مرحلے کے دوران شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے شہر ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی ایران سے واپسی پر پاکستان پہنچ گئے

اعلامیے کے مطابق، "یا اباعبداللہ الحسینؑ” کے کوڈ نام سے کیے گئے اس حملے میں امریکی کمانڈ سینٹر، ایک ریڈار نظام اور متعدد خصوصی آپریشنز ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اس کی بحری قوت کے پاس ہے اور جب تک امریکہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی، اس خطے سے تیل اور گیس کی برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

11:31 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔