روسی سفیر کی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : پاکستان میں تعینات روسی سفیر مسٹر البرٹ پی خروف نے حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک روس دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، پی ٹی آئی سینیٹ کے چیف وہپ سینیٹر ذیشان خانزادہ، ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان سید محسن شہریار، تحریک تحفظ آئین کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی، مولانا مشرف حسینی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیگل کونسل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : تقویٰ، صبر اور توبہ انسان کو روحانی بلندی عطا کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
اس اہم بیٹھک کے دوران علاقائی امن کے قیام کے لیے روس کی مخلصانہ کوششوں اور مسئلہ فلسطین پر اس کی اصولی حمایت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کو ریاستی، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر ایک نئی جہت میں منظم اور مزید مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔







