قرآن مجید اور سیرت اہل بیتؑ سے دوری معاشرے میں تربیت کے فقدان کی اصل وجہ ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

11 ستمبر, 2026 19:26

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو زندگی کا حصہ بنا کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے لوگوں کو اپنی سیرت طیبہ کے ذریعے امانت و دیانت کا قائل کیا اور پھر بعثت نبوت کا اعلان ہوا۔

انہوں نے معاشرے میں تربیت کے فقدان کی بنیادی وجہ قرآن مجید اور سیرت اہل بیت علیہم السلام سے دوری کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں 57 اسلامی ممالک اور 120 کروڑ مسلمان ہیں، مگر مساوات، شہری حقوق اور فلاحی نظام (مفت علاج و رہائش) جیسی اسلامی اقدار یورپی ممالک میں نظر آتی ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے ملک میں 40 فیصد عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم کا یومِ وفات محض تاریخ نہیں بلکہ یومِ خود احتسابی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

حافظ ریاض نجفی نے عملی اور قانونی مساوات کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے دیر سے دکانیں کھولنے اور رات گئے تک شاپنگ کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس روٹین سے خاندانی نظام اور سکون متاثر ہوتا ہے۔ صدر وفاق المدارس الشیعہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ دینی مدارس میں تربیت سے زیادہ محض پڑھائی پر زور دیا جاتا ہے، جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کے ترجمے، نماز اور اوقات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

7:41 شام ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔