کابل میں خاتم النبیین کمپلیکس پر کارروائی اور گرفتاریوں پر جے ایس او پاکستان کی شدید تشویش

11 ستمبر, 2026 09:27

شیعیت نیوز : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے کابل میں قائم معروف علمی و ثقافتی مرکز خاتم النبیین کمپلیکس پر کارروائی، اسے خالی کروانے اور اساتذہ سمیت درجنوں علمی شخصیات کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے مراکز جہاں علم، ثقافت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہوتا ہو، وہاں طاقت کا استعمال کسی صورت مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں سید فتح رضوی نے کہا کہ ایسے حساس معاملات کو افہام و تفہیم، مکالمے اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ محض تعلیمی دن منانے کے بجائے علمی مراکز، اساتذہ اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں پائیدار امن اور استحکام طاقت سے نہیں بلکہ تعلیم، برداشت اور باہمی احترام سے ہی قائم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استحکام ریاست اور سیرت نبوی کانفرنس کا انعقاد، قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف پر زور

مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے خاتم النبیین کمپلیکس سے وابستہ تمام اساتذہ، علمی شخصیات اور ذمہ داران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے معاملے کو انتہائی شفاف، منصفانہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت دیکھا جائے تاکہ خطے میں علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا تسلسل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔

9:45 صبح ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔