استحکام ریاست اور سیرت نبوی کانفرنس کا انعقاد، قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف پر زور

11 ستمبر, 2026 09:24

شیعیت نیوز : استحکامِ ریاست اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس دو علمی نشستوں پر مشتمل تھی جس میں نامور اسکالرز اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ الدعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے مہمانانِ گرامی اور شرکائے کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اہم موضوع کی افادیت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

پہلی نشست میں ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، ڈاکٹر موسیٰ لاکھانی اور ڈاکٹر محمد شہزاد شیخ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اخوت، رواداری، مکالمہ، عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی کو ریاستی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ ڈاکٹر عامر عبداللہ نے واضح کیا کہ ریاست قانون سے چلتی ہے لیکن عدل سے مضبوط ہوتی ہے، جبکہ ڈاکٹر موسیٰ لاکھانی نے جدید معاشرتی چیلنجز کے حل کے لیے سیرتِ طیبہ کو حتمی معیار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کو ایران کے خلاف جنگ کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق

دوسری نشست میں ڈاکٹر محسن نقوی، مولانا ڈاکٹر محمد نعمان نعیم اور ڈاکٹر ذیشان احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے سیرتِ نبوی کو محض مطالعے تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی میں رہنمائی کا ذریعہ بنانے، نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور معاشی استحکام پر زور دیا۔ ڈاکٹر ذیشان احمد نے ملک کو درپیش چیلنجز بالخصوص تنگ نظری اور میڈیا کے منفی استعمال کا ذکر کرتے ہوئے فکری بیداری اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

9:45 صبح ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔