امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کو ایران کے خلاف جنگ کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق
شیعیت نیوز : نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں سے براہ راست رابطے کر کے ایران جنگ کے بارے میں کھلے اور بے لاگ رپورٹس طلب کی ہیں۔ ونس، جو ابتدا سے جنگ کے مخالف تھے، نے فوجی حکمت عملی، ممکنہ جانی نقصان اور ایران کے جوابی ردعمل کے حوالے سے تفصیلی سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم ناکام، قرارداد 2231 کی مدت ختم ہو چکی، ایران
رپورٹ کے مطابق فوجی کمانڈروں نے ہتھیاروں کے ذخائر میں شدید کمی سے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بہار کے اختتام تک پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر 100 سے بھی کم رہ گئے تھے، جبکہ دیگر میزائل سسٹمز بھی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے تھے۔ ان جائزوں سے انکشاف ہوا کہ ایران کے پاس دباؤ برداشت کرنے کی بھرپور تیاری ہے، جب کہ امریکہ کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان تشویشناک رپورٹس کی روشنی میں جے ڈی ونس نے صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کے لیے فوری مذاکرات شروع کرنے کا شدید مشورہ دیا ہے۔







