سلامتی کونسل میں نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم ناکام، قرارداد 2231 کی مدت ختم ہو چکی، ایران

11 ستمبر, 2026 09:17

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین یورپی ممالک کی جانب سے نام نہاد اسنیپ بیک طریقہ کار کو فعال کرنا سراسر غیر معتبر ہے۔ ایرانی دفتر کے مطابق یہ ممالک جامع ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

ایرانی نمائندہ دفتر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قرارداد 2231 اپنی مقررہ مدت یعنی 18 اکتوبر 2025 کو مکمل کر چکی ہے، جس کے بعد جوہری معاملے سے متعلق تمام دفعات اور پابندیاں مستقل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ اس لیے قرارداد 1737 سے متعلق پابندیوں کی کمیٹی کی سرگرمیوں کے لیے اب کوئی قانونی بنیاد باقی نہیں رہی۔ ایران نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن کے تحفظ کے بجائے سیاسی اہداف یا غیر قانونی اقدامات کے جواز کے لیے آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ 10 ستمبر 2026 کو ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 11 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ روس اور چین نے اس کی مخالفت کی اور پاکستان و صومالیہ نے ووٹنگ سے گریز کیا، جس کے باعث کوئی قرارداد منظور نہیں ہو سکی اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اس اجلاس کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کوئی نمائندہ شریک ہوا اور نہ ہی کوئی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ ایران نے بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

9:32 صبح ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔