حرم امیرالمؤمنین کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اور طلبہ سے خطاب
جامعۃ الکوثر
شیعیت نیوز : ہفتہ صادقین علیہما السلام کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے معروف دینی ادارے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔
حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے سربراہ شیخ کرار الخفاجی کی قیادت میں وفد نے سب سے پہلے محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہٗ کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ شیخ کرار الخفاجی نے طلبہ کو جوانی اور حصول علم کے قیمتی مواقع کو غنیمت جاننے، سخت محنت کرنے اور اپنے مستقبل کو علمی و تبلیغی میدان میں روشن بنانے کی بھرپور تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ مجاہدین کی بڑی کامیابی، اسٹریٹجک بندرگاہ المخا میں داخل، سعودی حمایت یافتہ افواج پسپا
شیعہ کرار الخفاجی نے دورہ پاکستان کے دوران مؤمنین کی جانب سے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر دلی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب جامعۃ الکوثر کی انتظامیہ نے معزز وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے جامعہ کی فضا میں ساقیِ کوثر امیرالمؤمنین علیہ السلام کی محبت و ولایت کی خوشبو مزید مہک اٹھی ہے۔ واضح رہے کہ حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کا وفد پاکستان کے مختلف شہروں جن میں اسلام آباد اور لاہور شامل ہیں، کا تنظیمی و ثقافتی دورہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مؤمنین اور دینی اداروں کے ساتھ دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔







