نتن یاہو کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں، امریکہ بھی 47 سال میں کچھ نہ بگاڑ سکا، ترجمان سپاہ پاسداران
سردار حسین محبی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار حسین محبی نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب گزشتہ 47 برسوں میں امریکہ کے مختلف صدور اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنے کے باوجود ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکے، تو نتن یاہو کی دھمکیوں کی کیا مجال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شدید ترین امریکی پابندیوں کے باوجود علمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، چانسلر تہران یونیورسٹی
مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حسین محبی نے نتن یاہو کو ایک مجرم شخص اور مجرمانہ گروہ کا سربراہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی بڑکیں اس قدر معمولی ہیں کہ وہ ایران کی عظیم قوم کے خلاف کسی کارروائی کی دھمکی دینے کے قابل ہی نہیں۔ دشمن کی مستقبل کی نفسیاتی اور شناختی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی تمام فوجی طاقت، جدید ترین طیاروں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے باوجود بے بسی اور درماندگی کا شکار ہو کر مفاہمت اور معاہدے کی درخواست کرنے لگا ہے، اور نفسیاتی جنگ کے میدان میں بھی اسے اسی فارمولے کے تحت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔







