سید احمد الاشکوری کا جامعۃ الکوثر کا دورہ اور طلبہ سے خطاب، محسن ملت کے مرقد پر حاضری

09 ستمبر, 2026 17:38

شیعیت نیوز : حجت الاسلام و المسلمین سید احمد الاشکوری نے جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا اور محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کے مرقد پر حاضری دی۔ انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات بالخصوص لائبریری اور محسنِ ملتؒ کے علمی و تحقیقی آثار پر مشتمل خصوصی حصے کا تفصیلی معائنہ کیا۔

سید احمد الاشکوری نے محسنِ ملتؒ کے قلمی نسخوں اور تاریخی نادر تحریری آثار پر مبنی مختصر میوزیم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی شاندار دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے طلبہ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان کی علمی و اخلاقی تربیت، اخلاص اور مسلسل محنت کی اہمیت پر فکر انگیز نکات بیان کیے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف واحدی کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، دورہ گلگت بلتستان پر بریفنگ

انہوں نے واضح کیا کہ حوزوی طالب علم کو اپنی علمی جدوجہد کے ساتھ ساتھ اخلاص، تقویٰ اور عمل کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر جامعۃ الکوثر کی انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی قیمتی رہنمائی پر دلی تشکر کا اظہار کیا گیا۔

5:49 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔