علامہ عارف واحدی کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، دورہ گلگت بلتستان پر بریفنگ

09 ستمبر, 2026 17:35

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف ملی، مذہبی اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی رجیم کے 32 فضائی حملے

ملاقات کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ کو اپنے حالیہ دورۂ گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں مذہبی و ملی شخصیات اور عوامی حلقوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور وہاں درپیش مسائل و معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس دورے پر علامہ عارف واحدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ملی و مذہبی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے مفید رہنمائی بھی کی۔

5:45 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔