یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی رجیم کے 32 فضائی حملے

09 ستمبر, 2026 17:31

شیعیت نیوز : سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں جن میں مأرب، الجوف، تعز اور الحدیدہ شامل ہیں، پر کم از کم 32 فضائی حملے کیے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی رجیم کے طیاروں نے خب الشعف کے مختلف علاقوں پر 5 مرتبہ، صراوح کے علاقوں الوادی اور الزور پر 10 مرتبہ جبکہ البرح کے علاقے پر 5 فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ وحشیانہ بمباری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب یمنی مسلح افواج نے الجوف میں سعودی رجیم سے وابستہ ٹھکانوں کے خلاف وسیع اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان اہم اقتصادی معاہدے طے پا گئے

رپورٹس کے مطابق ان مسلسل فضائی حملوں کا بنیادی مقصد یمن میں سعودی رجیم کی حمایت یافتہ مسلح عناصر کو یمنی فورسز کی زبردست پیش قدمی کے خلاف کوریج اور مدد فراہم کرنا ہے، تاہم زمینی حقائق تبدیل کرنے میں انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

5:40 شام ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔