حملوں اور سائنسدانوں کے قتل سے ہماری جوہری مہارت ختم نہیں کی جاسکتی، ایرانی وفد
ویانا اجلاس
شیعیت نیوز : ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایرانی وفد نے واضح کیا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں اور سائنس دانوں کے قتل سے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو ہرگز ختم نہیں کیا جا سکتا۔ وفد نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی جوہری مہارت صرف عمارتوں یا مشینوں تک محدود نہیں بلکہ یہ علم، پختہ عزم اور ماہر انسانی وسائل پر مضبوطی سے استوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی زیر آب جاسوس ڈرون Dive-LD سپاہ پاسداران کے قبضے میں
ایرانی وفد کے مطابق حالیہ برسوں میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے تنصیبات کو ضرور نقصان پہنچا ہے، لیکن جب علم معاشرے میں جڑ پکڑ لیتا ہے تو وہ ختم ہونے کے بجائے ایک سے دوسری نسل تک منتقل ہوتا رہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جوہری پیش رفت مسلسل سرمایہ کاری اور ماہر افرادی قوت کا نتیجہ ہے۔ ایران اس جدید ٹیکنالوجی کو طب، زراعت، خوراک کی حفاظت، ماحولیات اور صنعت جیسے پرامن مقاصد کے لیے کامیابی سے استعمال کر رہا ہے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک پائیدار سائنسی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔







