مفتی راغب نعیمی کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات، اتحادِ امت پر زور
شیعیت نیوز : اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین مفتی راغب حسین نعیمی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر میں اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر عالم اسلام میں باہمی اخوت، دینی اقدار کے تحفظ اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : فوجی دفاع کی طرح علمی و فکری دفاع بھی ناگزیر ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے مفتی راغب نعیمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امت مسلمہ کو محبتِ محمد و آل محمد (ع) کو اپنا شعار بنانے کی دعوت دی۔ انہوں نے زور دیا کہ رسول اکرم (ص) کی تاکید کے مطابق امت مسلمہ قرآن کریم اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی دینی و اجتماعی زندگی استوار کرے۔ مفتی راغب نعیمی نے مرجع عالی قدر کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ان کی شاندار دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔







