حملہ آور کے پشیمان ہونے تک پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کے بے بنیاد دعوے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران ہمیشہ سے جنگ کا مخالف رہا ہے، تاہم جارحیت کی صورت میں حملہ آور کے مکمل پشیمان ہونے تک پوری قوت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی جدید زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا گیا، سپاہ پاسداران
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کا تحفظ جنگ و خونریزی سے گریز میں ہی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جس طرح ایران نے آج تک ہر جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، آئندہ بھی عظیم ایرانی قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور دشمن کو اس کی جارحیت پر سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔







