آبنائے ہرمز میں امریکی جدید زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا گیا، سپاہ پاسداران

08 ستمبر, 2026 17:16

شیعیت نیوز : سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر دہشت گرد امریکی فوج کا جدید ترین زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی جنرل

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غیور ایرانی عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ ڈرون دنیا کی جدید ترین زیرِ آب ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جسے 2025ء میں ہی امریکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اس جدید امریکی ڈرون کو اب جنگی غنیمت کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس کی تصاویر بھی جاری کر دی جائیں گی۔

6:09 شام ستمبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔