ایرانی قوم اپنے جذبۂ شہادت کے باعث امریکہ کے مقابلے میں سرخرو اور کامیاب ہے، ایرانی اہلسنت عالم دین مولوی عارفی

03 ستمبر, 2026 07:23

شیعیت نیوز : مجلسِ خبرگانِ رہبری میں سیستان و بلوچستان کے عوامی نمائندے مولوی عبد الرحمٰن عارفی نے کہا ہے کہ دنیا کی محبت اور موت کے خوف نے آج مسلمانوں کو مرعوب اور منتشر کر دیا ہے۔ ٹیلی ویژن پروگرام «آفتاب شرقی» میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں بھوکا مارنے کے مناظر پوری دنیا نے دیکھے، جبکہ بے شمار وسائل سے مالا مال عالمِ اسلام محض ٹیلی ویژن پر یہ منظر دیکھتا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت میں غزہ کے عوام اور ایرانی قوم، قیادت اور سپاہ ہی پورے عالمِ اسلام اور قبلہ اول کے دفاع میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مری آباد میں مسجدِ خیر النساء (س) کا قیام، علاقے میں عبادت اور قرآنی تعلیم کی دیرینہ ضرورت پوری

مولوی عارفی نے مسلم امہ کی زبوں حالی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ اسلامؐ کی پیشگوئی کے مطابق مسلمانوں کے دلوں میں ‘حبِ دنیا’ اور موت کا ڈر پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ جہاد سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے بعض اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کی جو جہاد سے اس قدر ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب سے جہاد کی قرآنی آیات کو حذف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی طرف ہاتھ پھیلاتے ہیں، جو انہیں فرسودہ ہتھیار دے کر ان پر تجربات کرتا ہے، مسلمانوں کا خون بہاتا ہے اور ان کے وسائل لوٹ لیتا ہے۔

انہوں نے سردار شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ایثار اور شہادت کے جذبے کی بدولت آج امریکہ اور صیہونیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، اور غاصب طاقتیں ایران کو جنگ کے ذریعے شکست دینے سے مکمل مایوس ہو چکی ہیں۔ مولوی عارفی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس تیل، گیس اور دیگر بے شمار وسائل موجود ہیں جن کی مغربی دنیا محتاج ہے، لہٰذا مسلمانوں کو عیش پرستی اور آرام طلبی ترک کر کے استکبار کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

8:17 صبح ستمبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔