امریکی جرائم پر پشیمانی تک سبق آموز کارروائیاں جاری رہیں گی، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

02 ستمبر, 2026 15:22

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے جنوبی علاقوں میں بعض فوجی اور غیر فوجی مقامات پر فضائی حملوں اور بمباری کے بھرپور جواب میں ایرانی مسلح افواج نے خطے میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے، تنصیبات، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں متعدد امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دشمن کے لیے ناقابلِ فراموش سبق موجود ہے، رہبر معظم انقلاب امام سید مجتبیٰ خامنہ ای

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکیوں کے خلاف یہ سبق آموز اور جارحانہ کارروائیاں اس وقت تک پوری قوت سے جاری رہیں گی جب تک وہ اپنے مجرمانہ اقدامات پر پشیمان نہیں ہوتے۔ کرنل ذوالفقاری نے مزید خبردار کیا کہ اگر خطے میں امریکی شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا تو اسے مزید بھاری، وسیع اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کو بھی سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو بھی ملک امریکی فوج کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرے گا، اسے اپنے اس عمل کے انتہائی خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

4:12 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔