اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، مزید 15 میزائل فائر

01 ستمبر, 2026 20:32

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے یزد میں واقع امام حسین میزائل بیس سے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ داغ دیا ہے۔ اس تازہ ترین اور وسیع کارروائی میں مجموعی طور پر مزید 15 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں، جن کا واضح ہدف اردن میں امریکی فوجی تنصیبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فضائیہ اور سپاہ کی ہم آہنگی دشمن کے حساب کتاب کو درہم برہم کر دے گی، جنرل احمد وحیدی

رپورٹس کے مطابق ان ایرانی میزائلوں کا خاص ہدف اردن میں قائم موفق السلطی (Muwaffaq Salti) ایئر بیس تھا۔ سامنے آنے والے مناظر اور ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل آسمان سے سیدھے اپنے اہداف پر بالکل درست انداز میں گر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے پہلے حملے کی لہر میں فائر کیے گئے دونوں میزائل بھی اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں سوفیصد کامیاب رہے تھے۔

اس حملے کی سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ امریکی تنصیبات کی حفاظت کے لیے نصب جدید ترین ‘پیٹریاٹ’ ایئر ڈیفنس سسٹم ان ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روکنے اور تباہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ دفاعی نظام کی اس صریح ناکامی اور میزائلوں کے انتہائی درست نشانے پر لگنے سے امریکی بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

9:21 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔