عراق میں موجود امریکی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت، لیول 4 الرٹ جاری
شیعیت نیوز : بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اربیل میں امریکی قونصل خانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ہنگامی سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوائزری) جاری کیا ہے۔ اس ہنگامی الرٹ میں امریکی شہریوں کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس علاقے سے فوری طور پر نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی محکمہ خارجہ کے درجہ بندی نظام کے مطابق، اس ایڈوائزری کو سیکیورٹی وارننگ کی اعلیٰ ترین سطح یعنی ‘لیول 4’ (Level 4) میں رکھا گیا ہے، جس کا واضح مطلب "سفر نہ کریں” (Do Not Travel) ہے۔ اس سطح کی وارننگ کے تحت امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شدید اور جان لیوا خطرات کے پیشِ نظر ان علاقوں کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔
ہنگامی ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو امریکی شہری اس وقت ان علاقوں میں مقیم ہیں، وہ فوری طور پر وہاں سے انخلا کریں، بشرطیکہ واپسی کے راستے محفوظ اور آمدورفت کے قابل ہوں۔ یہ ہنگامی وارننگ خطے میں ممکنہ سنگین سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔







