امریکہ کو اپنی ذمہ داریوں اور اسلام آباد مفاہمت پر واپس آنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
عراقچی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس کے پہلے روز ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی ذمہ داریوں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملاقاتیں اور مذاکرات مکمل طور پر عملی نوعیت کے تھے اور معمول کی رسمی کارروائیوں سے ہٹ کر بالخصوص اقتصادی اور دیگر شعبوں میں موجود تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ اب اسٹریٹجک خودمختاری کا دعویٰ نہیں کر سکتا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا معاملہ بھی ملاقاتوں میں زیر بحث آیا اور ہم نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے بدستور ڈٹی رہے گی۔ عراقچی نے مزید کہا کہ زیر بحث آنے والے اہم موضوعات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بھی شامل تھی، جس پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے تھے، تاہم امریکہ نے اس کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا اور مفاہمتی یادداشت کی شقوں کی پابندی کرنا ہوگی، جس کے بعد موجودہ صورتحال سے نکلنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی یہ اپیل ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے اور اس مسئلے کا حل بالکل روشن ہے کہ امریکہ اپنے دستخط شدہ معاہدے پر واپس آئے تاکہ تمام معاملات دوبارہ درست سمت میں آگے بڑھ سکیں۔







