نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے دھوکہ دیا، ایرانی وزیر خارجہ
سید عباس عراقچی
شیعیت نیوز : ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو جب عبرانی زبان میں بات کرتا ہے تو بڑے فخر سے کہتا ہے کہ اس نے امریکی حکومت کو دھوکہ دیا اور اسے اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف جنگ میں جھونک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں وحدتِ امت کانفرنس
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو واضح طور پر ہنستے اور تمسخر اڑاتے ہوئے بتاتا ہے کہ کس طرح امریکی ٹیلی ویژن چینلز پر ایک ہزار گھنٹے کی میڈیا موجودگی کے ذریعے اس نے امریکی عوام کی رائے اور وہاں کی پالیسیوں کو متاثر کیا۔ لیکن جب نیتن یاہو انگریزی زبان میں گفتگو کرتا ہے تو وہ امریکی صدر کی قیادت کی صلاحیتوں کی تعریف کرتا ہے۔







