جزیرہ لارک پر دشمن کی جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، ترجمان سپاہ پاسداران

31 اگست, 2026 09:06

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی جارحیت کا یقینی جواب دیا جائے گا اور دشمن کو اپنی اس غلط حکمت عملی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل حسین محبی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں واضح کیا کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی اس دہشت گردانہ جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اردن میں 2 امریکی فضائی اڈوں پر پاسداران انقلاب کا میزائل و ڈرون حملہ، اہم تنصیبات تباہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ٹرمپ حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی جنگ کے دوران ایک مہلک اور اسٹریٹجک غلطی ہے۔ ان کے مطابق، یہ ایک ایسی فاش غلطی ہے جو طاقت کا توازن خود اس کے منصوبہ سازوں کے خلاف تبدیل کر دے گی اور اس کے نتیجے میں انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے اپنے پیغام کے آخر میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ دشمن کو اقتصادی اور فوجی، دونوں محاذوں پر اپنے غلط اندازوں کے نتائج اور اس کے سنگین اثرات کی قیمت لازمی چکانا ہوگی۔

10:12 صبح اگست 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔