نئے پروٹوکول کے بغیر آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں، محمد اسلامی

27 اگست, 2026 10:16

شیعیت نیوز : ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اس وقت تک فوجی حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات کا معائنہ نہیں کر سکتی، جب تک اس حوالے سے کوئی نیا اور واضح پروٹوکول تیار نہ کر لیا جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ متاثرہ جوہری مراکز حملوں سے قبل مکمل طور پر عالمی ایجنسی کی کڑی نگرانی میں تھے اور ان کا تمام متعلقہ ریکارڈ بھی ادارے کے پاس موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں 12 ربیع الاول پر اتحادِ امت کا شاندار مظاہرہ، ایم ڈبلیو ایم کا استقبالیہ کیمپ

محمد اسلامی نے واضح کیا کہ جب تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ان مخصوص مراکز کے معائنے کے لیے نئے ضوابط مرتب نہیں کرتی، تب تک انہیں معائنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے مطابق، جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اولین ترجیح ہے۔ اس کے بعد ہی عالمی ایجنسی کو معائنے کے طریقہ کار کا نیا فریم ورک طے کرنا ہوگا۔

11:34 صبح اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔