آزاد اور مضبوط عراق کے خواہاں ہیں، خطے میں امریکہ کی کوئی جگہ نہیں، محسن رضائی
محسن رضائی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران ایک آزاد، خودمختار اور مضبوط عراق کا خواہاں ہے، جبکہ خطے کے مستقبل میں امریکہ کا اب کوئی مقام نہیں ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنرل محسن رضائی نے دونوں برادر ممالک کی مشترکہ سرحدوں پر موجود ایران مخالف گروہوں کے معاملے کو حتمی طور پر حل کرنے پر بھی خصوصی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف مہم میں جنوبی کوریا کا ساتھ دینے سے انکار
دوسری جانب، عراقی عہدیدار فائق زیدان نے مشکل وقت میں ایران کی مسلسل حمایت پر تہران کا شکریہ ادا کیا اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں عراقی حکام کا سلام پیش کیا۔
ملاقات کے دوران انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقائی تعاون کے فروغ اور سرحدی امن و سلامتی کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔







