شہید رہبر کی شہادت نے ان کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا، حجۃ الاسلام حمید شہریاری

24 اگست, 2026 18:21

شیعیت نیوز : مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے 40ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ اپنی بے مثال علمی، اخلاقی، سماجی اور انتظامی خصوصیات کی بدولت عالمِ اسلام کی مقبول ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وحدت کانفرنس اس عظیم رہنما کی عدم موجودگی میں منعقد ہو رہی ہے، جن کی زہد، تقویٰ، دور اندیشی اور دنیاوی مناصب سے بے رغبتی کی مثال تاریخِ اسلام میں کم ہی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی اتحاد محض نعروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، آیت اللہ علم الہدیٰ

حجۃ الاسلام شہریاری نے مزید کہا کہ شہید رہبر کو عالمی حالات کا گہرا ادراک تھا اور وہ اپنے عوام، حامیوں حتیٰ کہ مخالفین کے ساتھ بھی انتہائی مشفقانہ اور پدرانہ رویہ رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شہادت نے ان کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگا دیے، جس کا واضح ثبوت ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے لاکھوں افراد پر مشتمل تاریخی تشییع جنازہ کے اجتماعات تھے، جنہوں نے امتِ مسلمہ میں ایک نئی بیداری اور شعور کو جنم دیا۔

7:56 شام اگست 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔