شیعہ سنی اتحاد محض نعروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، آیت اللہ علم الہدیٰ

24 اگست, 2026 18:19

شیعیت نیوز : خراسان میں نمائندہ ولیِ فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے مشہد میں شیعہ اور سنی ائمہ جمعہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امتِ مسلمہ کا اتحاد صرف نعروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے عملی میدان میں بھی نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبرِ اکرم (ص) کی ذاتِ گرامی مسلمانوں کے درمیان وحدت کا سب سے بڑا محور ہے، اور دشمن اسی کو کمزور کر کے مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا اور دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ پر قطعی اعتماد نہیں، واشنگٹن اپنا رویہ بدلے؛ محسن رضائی کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات

آیت اللہ علم الہدیٰ نے عالمی استکبار کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام ہمیں غیر خدائی طاقتوں اور ظلم کے سامنے جھکنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے تمام ائمہ جمعہ کو تلقین کی کہ وہ اہم سماجی و قومی مسائل پر مشترکہ موقف اپنائیں اور عملی طور پر یکجا ہو کر استعماری طاقتوں کے ان مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتی ہیں۔

7:27 شام اگست 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔