غزہ کے قصاب کی میزبانی سے سلامتی نہیں ملے گی، محسن رضائی کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ

30 ستمبر, 2026 18:54

شیعیت نیوز : ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے متوقع دورہ ابوظہبی پر متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی سے آپ کے لیے سلامتی نہیں آ سکی، بالکل اسی طرح ’’غزہ کے قصاب‘‘ کی میزبانی کے بھی کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی نیئر بخاری سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز

میجر جنرل محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انہیں حالیہ جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور خطے میں جنگ شروع کرنے سے باز آنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو اے ای کو ایرانی جزائر کے حوالے سے اپنے بے بنیاد دعوے دہرانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

8:06 شام ستمبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔