اقتصادی جنگ میں شدت امریکہ کی عسکری شکست کا واضح اعتراف ہے، ترجمان سپاہِ پاسداران

23 اگست, 2026 17:27

شیعیت نیوز : سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محسن محبی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ اقتصادی جنگ میں شدت لانا دراصل عسکری محاذ پر اس کی شرمناک شکست کا خاموش اعتراف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر استکباری قوتیں محورِ مقاومت کے خلاف فوجی میدان میں کامیاب ہو جاتیں، تو انہیں اس بزدلانہ اقتصادی دہشت گردی کا سہارا ہرگز نہ لینا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف عاصم منیر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پیر کو تہران پہنچیں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

جنرل محبی نے مزید کہا کہ ظالم امریکی حکومت گزشتہ 47 برسوں سے ایران کی غیور عوام کے خلاف یہ جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، لیکن ایران نے ہر مخاصمانہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔ تہران نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کی بہترین حکمتِ عملی وضع کر لی ہے، جس کے شاندار نتائج بہت جلد پوری دنیا کے سامنے ہوں گے۔

6:13 شام اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔