آرمی چیف عاصم منیر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پیر کو تہران پہنچیں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

23 اگست, 2026 11:09

شیعیت نیوز : خطے میں امریکی، غاصب صیہونی اور ان کی پروردہ تکفیری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور محورِ مقاومت کے اہم ترین ستون اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر تہران کا ایک انتہائی اہم دورہ کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس دورے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استکباری و صیہونی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، آرمی چیف عاصم منیر پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری کاوشوں کا ایک اہم تسلسل ہے۔

12:01 شام اگست 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔