مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

22 اگست, 2026 17:21

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، ملی اور تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پانچ کارکنان کی 8 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزمان فرار

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تنظیمی فعالیت میں تسلسل اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ہفتۂ وحدت کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت مختلف صوبوں اور اضلاع میں میلادِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں کے لیے استقبالیہ کمیٹیاں اور دیگر اہم پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

6:34 شام اگست 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔