کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس، امام حسن عسکریؑ کی شہادت پر سوگوارانِ اہل بیت کا عظیم اجتماع
چپ تعزیہ کراچی جلوس
شیعیت نیوز : شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے سلسلے میں کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر نور باغ مسافر خانہ کھارادر پہنچ کر پرامن طور پر ختم ہو گیا۔ جلوس سے قبل ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ سید باقر حسین زیدی نے خطاب کرتے ہوئے امام حسن عسکری علیہ السلام کے فضائل، ان کی زندگی اور شہدائے کربلا علیہ السلام کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی کا فلسطین و غزہ کی حمایت میں اہم خطاب، “تولیٰ و تبری قرآنی تعلیمات کا حصہ”
مجلس کے بعد عماری کا جلوس برآمد ہوا، جس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی۔ عزادارانِ رسول اللہؐ اپنے نواسوں کا پرسہ دیتے ہوئے شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاوس اور بولٹن مارکیٹ سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچا اور نور باغ مسافر خانہ پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔







