کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 خبیث دہشت گردوں کی 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، متاثرہ کی موت

22 اگست, 2026 14:23

شیعیت نیوز : ضلع منڈی بہاؤالدین کے سانڈہ گاؤں میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 5 خبیث دہشت گردوں نے 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں پیش آیا، جہاں لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ گھر پر موجود نہ تھے اور اس دوران ملزمان نے ان کی بیٹی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے گھر چھوڑ دیا، جہاں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جان بحق ہو گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 (غیر قانونی فعل جس سے کسی کی موت واقع ہو) کے تحت کارروائی کی گئی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی اصل وجہ اور اجتماعی زیادتی کا حتمی ثبوت میڈیکل رپورٹ اور فرانزک تجزیہ کے بعد واضح ہوگا۔ متاثرہ لڑکی کی لاش پر کلائیوں پر کٹنے کے نشانات بھی پائے گئے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کی 8 سالہ بچی سے وحشیانہ زیادتی

مقامی افراد اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر اس کیس کا نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کرنی چاہیے تاکہ معصوم بچی کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

3:20 شام اگست 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔