گوجرانوالہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کی 8 سالہ بچی سے وحشیانہ زیادتی
شیعیت نیوز : گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا کالا کھٹائی گول پنڈ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ نامعلوم ملزمان کی جانب سے وحشیانہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے پوری قوم کو شدید غم و غصے کا شکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچی کو قریبی کھیتوں میں لے جایا گیا جہاں متعدد ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی، تاہم اس کی چیخوں پر مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کی جانب سے کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
واقعے کے بعد میڈیا پر بھی تنقید کی گئی جب بعض چینلز نے بچی کے چہرے کو دھندلا کیے بغیر نشر کیا، جبکہ اداکارہ امر خان اور مایا خان نے اس اخلاقی غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






