ایران کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بے کار کر دیے، سابق سی آئی اے سربراہ
ڈیوڈ پیٹریاس
شیعیت نیوز : امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر اور سابق سی آئی اے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد امریکی حکومت کے فوجی اڈے اب قابل استعمال نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس، جسے امریکہ نے 100 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا تھا، اب ایرانی جوابی حملوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور اس کی چھت میں کئی سوراخ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد اسرائیلی وزیر کا فلسطینی خواتین قیدیوں کا مذاق اڑانے کا شرمناک واقعہ
پیٹریاس نے مزید کہا کہ بحرین میں سینٹکام کا بحری اڈہ بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے اور اب مشترکہ فضائی آپریشنز مرکز بھی اس علاقے سے نہیں چلایا جا رہا۔ ان کے مطابق محورِ مقاومت نے اپنی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے، جس سے امریکی فوجی تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ اعتراف امریکی فوجی برتری کے خلاف ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ایک اور ثبوت ہے۔







